ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / یوپی انتخابات :ایس پی۔کانگریس اتحادپرشکوک کےچھٹے باد ل ،ڈیل پکی، 298سیٹوں پرایس پی اور 105 پر کانگریس لڑے گی انتخابات

یوپی انتخابات :ایس پی۔کانگریس اتحادپرشکوک کےچھٹے باد ل ،ڈیل پکی، 298سیٹوں پرایس پی اور 105 پر کانگریس لڑے گی انتخابات

Mon, 23 Jan 2017 11:09:03  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ،22جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لئے حکمراں سماج وادی پارٹی اور کانگریس نے اتوار کی شام کو اتحاد کا باضابطہ اعلان کر دیا۔سماج وادی پارٹی کے یوپی صدر نریش اتم اور ریاستی کانگریس صدر راج ببر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اتحاد کا اعلان کیا۔معاہدے کے مطابق سماج وادی پارٹی 298نشستوں پر الیکشن لڑے گی جبکہ کانگریس 105سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔نریش اتم نے کہا کہ یہ سیٹوں کی تقسیم نہیں بلکہ دونوں جماعتوں کی طرف سے یوپی میں نئی سیاست کا آغاز ہے۔نریش اتم نے کہا کہ سماج وادی پارٹی ملک کی یکجہتی اور سالمیت کے ساتھ ساتھ سیکولر ازم کی حفاظت کے لئے مصروف عمل ہے۔انہوں نے ایس پی کارکنوں سے اتحاد کے امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی ترقیاتی کاموں کو آگے بڑھانا چاہتی ہے۔نریش اتم نے کہا کہ فرقہ وارانہ طاقتوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے یہ اتحاد کیا ہے۔اتحاد کو لے کر کانگریس اور سماجاودی پارٹی کے اعلی لیڈران کے درمیان بات چیت کئی دنوں سے چل رہی تھی لیکن سیٹوں کو لے کر دونوں پارٹیوں کے اڑیل رخ سے اس میں تاخیر ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ اتحاد کے بارے میں اتفاق کانگریس صدر سونیا گاندھی کی مداخلت کے بعد بن پایا۔
بتا دیں کہ جمعہ کو سی ایم اکھلیش یادو نے سماجوادی پارٹی کے امیدواروں کی فہرست کا اعلان کر دیا تھا۔ایس پی کے اس اقدام سے کانگریس حیرت زدہ رہ گئی تھی کیونکہ اسے امید تھی کہ اتحاد کے تحت سیٹوں پر فیصلہ ہونے کے بعد دونوں پارٹیاں مل کر ایسا کوئی اعلان کریں گی۔اس کے بعد ایس پی لیڈر کرمی نند نے میڈیا میں کہا کہ کانگریس کو زیادہ سے زیادہ 80نشستیں دی جا سکتی ہیں۔یہ بھی خبریں آئیں کہ اکھلیش کانگریس کو 99سے زیادہ سیٹیں دینے کے لئے راضی نہیں تھے۔
غور طلب ہے کہ 493ارکان والی یوپی اسمبلی کے لئے 7مراحل میں ووٹنگ ہے،پہلے مرحلے کی ووٹنگ 11فروری کو ہے جبکہ ساتویں اور آخری مرحلے کی ووٹنگ 8مارچ کو ہے،ووٹوں کی گنتی 11مارچ کو ہوگی۔پہلے مرحلے کے لئے نامزدگی کی آخری تاریخ 24جنوری ہے۔


Share: